لاہور:ان للہ وانا الیہ راجعون:سینیئر صحافی سلیم صافی کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں،اطلاعات کے مطابق پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان اور سینیئر صحافی سلیم صافی کی والدہ محترمہ وفات پاگئی ہیں‌

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان اورسینیئر صحافی سلیم صافی کی والدہ بیمار تھیں جوکہ آج تھوڑی دیرپہلے قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں‌

 

 

ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ معروف صحافی سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ کل صبح رشکئی بازار مرکزی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔

سینیئرصحافی سلیم صافی کی والدہ کی وفات پرباغی ٹی وی کی انتظامیہ غم کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ کھڑا ہے والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل دعا گو بھی ہے

Shares: