باغی ٹی وی،گوجرہ (عبدالرحمن نامہ ۔ نگار )تیزرفتارکار کی اچانک بریک لگنے سے موٹر سائیکل سوارکی کار سے ٹکر ہوگئی،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ جھنگ سٹی کارہائشی 58سالہ صفدر علی اپنے موٹر سائیکل نمبر2537جے جی ایم پر سوار گوجرہ آیااور جھنگ روڈ رسول نگرچوک کے قریب آگے جانیوالی تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی جس کے نتیجہ میں صفدر علی موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اوراس کی کار کے ساتھ پیچھے سے ٹکر ہو گئی اور موٹر سائیکل سے گر کرشدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔کار ڈرائیور موقع سے کار سمیت فرارہونے میں کامیاب ہو گیا سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Shares: