چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)اپر چترال سور ریچ سے تعلق رکھنے والے انوارالدین صبح سکول جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر موٹرسائیکل سمیت دریا میں جاگرا، ریسکیو1122کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 تیراک ٹیم اپر چترال دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں لیکن تاحال انوار الدین کا کوئی سراغ نہ مل سکا،

ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران جائے حادثہ پر دریا سے موٹرسائیکل کو برآمد کر لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق انوارالدین چھوٹے بھائی کو لیکر سکول جارہا کہ حادثہ پیش آیا، معجزاتی طور چھوٹا بھائی محفوظ رہا، انوارالدین پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں اسے محتلف جگہوں میں جہاں دریا کا پانی ہے وہاں اس کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خدشہ ہے کہ وہ دریا میں گرنے سے جاں بحق ہوا ہوگیا ہے کیونکہ اتنی دیر پانی میں رہنے سے ابھی اس کا زندہ نکلنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چترال کے دونوں اضلاع میں سڑکوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہہ ہے اور آئے روز اس پر سفر کرنے والے اس قسم کے حادثات کے شکار ہورہے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

Shares: