ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے:سنئیر ممبران پریس کلب شیخوپورہ ۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ سنیئر ممبران پریس کلب رانا شاہد،سابق سیکرٹری اطلاعات پر یس کلب حکیم محمود بیگ،کیمرامین علی شاہ،کالم نگارپیر فاروق الحسن نوشاہی،اینکر پرسن شیخ سفیان علی،نجی چینلز کے رپورٹروں اکرام الحق بھٹی،ظہوراحمد بھٹی،رانا مبشرلطیف،وحید احمد،مرزامحبوب بیگ،شیخ بلال مجید آثم،مرزاخالق بیگ،حافظ صغیرالحسن،رانا محمدعاصم،شہبازامین کمبوہ اورمرزاارشد بیگ نے ارشد شریف کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے،بے گناہ کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کوبے نقاب ہونے اورتختہ دار پر لٹکائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا،قلم سے جہاد کرنے والے ارشد شریف جیسے صحافی صدیوں بعد پیداہوتے ہیں،وہ صحافت کو مقدس پیشہ اورعبادت سمجھ کر رہے تھے،افریقی ملک میں ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجانا سادہ بات نہیں،ارشد شریف پاکستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بہت دکھی تھے ان کو ایک معروف چینل سے آف ایئر کرکے انکی زبان بندی کی کوشش کی لیکن جواں مرد صحافی نے ہار نہیں مانی اوربیرون ملک جاکر صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی جان دے کر جام شہادت نوش فرمایا،ہم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جتوئی سے .نذیر شجراء کی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کی ایک اور اواز اج بند ہو گئی ارشد شریف کے قتل کے خلاف جتوئی میں صحافیوں اور شہریوں کا احتجاج ارمی چیف پاکستان. چیف جسٹس پاکستان. وزیراعظم پاکستان واقعہ کا نوٹس لے
ملک کے معروف صحافی اینکر پرسن ارشد شریف کو جو اج کینیا میں قتل کیا گیا ہے ملک بھر کے صحافیوں اور عوام میں شدید رد عمل دیکھا جا رہا ہے ہمارے پاکستان کے صحافی اس قدر بے یارو مددگار کیوں ہیں اس افسوسناک واقعہ پر تحصیل جتوئی کے صحافیوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بھر پور احتجاج کیا اور کہا کہ شعبہ صحافت کے سے وابطہ لوگ غیر محفوظ ہیں ارشد شریف کے قتل کی حکومت پاکستان نوٹس لیکر کینیا کی حکومت سے صاف شفاف تحقیقات کر ائے

Shares: