نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

لاہور:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا اور اب نیشنل بینک کرکٹ ارینا بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کر لیا۔این بی پی اور پی سی بی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کے نیمنگ رائیٹس کےلئے ایم او یو پر دستخط،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے اور یہ معاہدہ 5 سال کیلئے ہوا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک کا کہنا تھاکہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر حال ہی میں این بی پی کے قائم مقام صدر رحمت علی حسنی اور پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں دستخط کئے جس کے تحت این بی پی کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کےلئے آئندہ پانچ سال کےلئے نیمنگ رائیٹس ملیں گے۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

رمیز راجہ اور رحمت علی حسنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ادارے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے مل کر کام کریں گے جو ملک میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے بہت ضروری ہے۔

Comments are closed.