گو جرہ : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
گو جرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے ساتھیوں کی مددسے چچا کو تشددکر کے موت کی نیند سلادیا۔معلوم ہواہے کہ ٹاکی محلہ گوجرہ کے محمد ریاض کا اپنے بھتیجے عمر سے کسی بات پر جھگڑاہو گیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھیوں سمیر وغیرہ کے ہمراہ اسے تشددکانشانہ بنانا شروع کر دیاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیااور ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلا ع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس مصروف کارروائی ہے