باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی) نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ محکمہء تعلقات عامہ حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ محفوظ علی سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعده کام کا آغاز کر دیا ضلعی اطلاعات آفس ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے کے بعد آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انہوں نے آفس عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس موقعہ پر انہوں نے مختلف پریس کلبس سے آئے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام صحافی حضرات ان کیلئے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہء اطلاعات کی پالیسی کے تحت صحافیوں کے فلاح و بہبود اور دیگر جائز تمام مسائل کے حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ جلد ضلع کے تمام پریس کلبس کا دورہ کرکے صحافی بھائیوں سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کی جائینگی تاکہ مزید اور مربوط رابطہ قائم کیا جا سکے ضلعی اطلاعات افسر نے صحافی بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کام، جاری اور مکمل ترقیاتی منصوبوں کو بھی اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور صحافتی ذمہ داریوں کو تصدیق اور تحقیقات کے تحت احسن طریقے سے انجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہء اطلاعات سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور دیگر معلومات صحافیوں اور عوام تک پہچانے میں ان کے درمیان ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے بعد ازیں ضلعی اطلاعات افسر محفوظ علی سومرو کو ان کے دفتر میں مختلف محکموں کے افسران و عملہ، صحافی، سیاسی، سماجی و معزز شخصیات نے ملاقات کرکے انہیں سندھ کی ثقافت اجرکیں اور پھولوں کے تحائف پیش کرکے مبارکباد دی اور انہیں ضلع میں کی گئی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
Shares:








