بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری طرف قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے میچز کے باعث چین میں شہریوں کی جانب سے کووڈ پابندیوں پر آن لائن تنقید کی گئی ہے۔

قطر میں میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں ہزاروں افراد کو فیس ماسک کے بغیر دیکھنے کے بعد چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر لوگوں نے سوال کیا کہ کیا چین اسی سیارے میں موجود ہے؟

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ قطر میں ایونٹ کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ وہ باقی دنیا سے الگ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ایک جانب میلے کا سماں ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کو عوامی مقامات پر جانے کی بھی اجازت نہیں۔

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

Shares: