جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ جامعہ میں حجاب لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔اطلاعات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ جامعہ میں حجاب لازمی قرار دینے کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے، اور حجاب لازمی قرار دینے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔
آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7 افراد ہلاک
یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلبا و طالبات سے گزارش ہے تصدیق کے بغیر کسی بھی جعلی نوٹیفکیشن کو شیئر یا اس پر یقین کرنے سے گریز کریں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کمیونیکیشنز آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے مہینے یعنی ستمبر کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن منایا گیا ہے اس دن کے منانے کا مقصد اسلامی تعلیمات میں پردے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے حجاب کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا
حجاب کے عالمی دن کی بنیادفرانس کی کی جانب سے پردے کے خلاف پابندیاں بنیں یورپ کے شہر فرانس میں مسلم خواتین کے پردہ کرنے کے تنازع پر وہاں کی ایک یونیورسٹی کے طلباءو طالبات نے حجاب ڈے منایاجس کے بعد چار ستمبر کو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں حجاب کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔