غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں سے اب تک 61 ہزار 897 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 55 ہزار 660 زخمی ہو چکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز سے مزید 70 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امداد کے حصول کی کوشش کے دوران کم از کم 26 افراد شہید اور 175 زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق امداد حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران اب تک 1 ہزار 924 فلسطینی شہید اور 14 ہزار 288 زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے، جن میں اب تک 10 ہزار 362 افراد شہید اور 43 ہزار 619 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

ٹک ٹاک کا اے آئی ماڈریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، ملازمین کی ہڑتالیں شروع

شمالی علاقوں میں بارشوں و سیلاب کے بعد سیاحتی ایڈوائزری جاری

Shares: