لاہور:ن لیگ کا شیر تو لندن بھاگ گیا:مجھے پتہ ہے کہ وہ "شیر”کس کی گود میں بیٹھاہے:سعد رضوی کا ہزارہ میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی نے ہزارہ میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ جسے ن لیگی شیر سمجھتے ہیں وہ گیڈرکی طرح لندن فرار ہوگیا ہے
سعدی رضوی نے ہزارہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ والے سن لیں جسے آپ شیر سمجھ رہےہیں وہ عوام اور عدالتوں کو جواب دہ ہونے کی بجائے لندن فرار ہوگیا ہے ، سعد رضوی کا کہنا تھاکہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کا شیر لندن میں کس کی گود میں پل رہاہے
https://twitter.com/TLPOfficialReal/status/1471915080795279366/photo/3
سعد رضوی نے موجودہ حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگرتم باز نہ آئے تو تمہارا حال بھی ایسا ہی ہوگا اورتمہیں پھرمعافی نہیں ہوگی ، سعد رضوی نے کہا کہ ایک ماحول بن رہا ہے ، حقیقی تبدیلی آرہی ہے اور لوگ تحریک لبیک سے اپنی وابستگیاں ثابت کررہےہیں
ان کا کہنا تھاکہ جس مقصد کے لیے یہ ملک پاکستان بنایا گیا اس مقصد کے حصول کے کوششیں جاری ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ بڑی جدوجہد کے بعد یہ ملک اسی سمت جارہاہے جس مقصد کے لیے بنایا گیاتھا
سعد حسین رضوی نے نوازشریف کا حشر یاد کرواتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں اور چوربازاری چھوڑ دیں ، عوام الناس کی خدمت کریں ورنہ آپ کے سامنے نوازشریف کا حشر ہے کہ ایک ملک چور کے لیے اب پاکستان میں جگہ نہیں کل کو تہمارے ساتھ بھی یہ ہوسکتاہے
سعد حسین رضوی نے کہا کہ ان چور حکمرانوں کے ظلم کی وجہ سے آج لوگ تحریک لبیک کو پکاررہےہیں اورتحریک لبیک یہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ اس ملک میں حقیقی نظام لائیں گے اورپھر یہ ملک ترقی کرے گا ، پھلے گا پھولے گا