ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے ان کے پاس بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔
ڈی آئی خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے مشران اور مشائخ دین کے ساتھ خصوصی نشست انعقاد کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد میں سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
شرکا نے امن و امان کی بحالی کے لیے افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاشرکاء نے فتتہ الخوارج کے خلاف پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے ، جاوید شیخ
کور کمانڈر نے عمائدین و مشران سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے کور کمانڈر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج علاقے میں نہ صرف امن و امان کی بحالی یقینی بنائے گی بلکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
کور کمانڈر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے ان کے پاس بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
عمائدین و مشران نے تعلیم و صحت خصوصاً نوجوانوں اور بچیوں کے لے تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان پر الزام تراشی کی ہندوستان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے، بھارت کے گھناؤنے کھیل کو ہم خاک میں ملا دیں گے، ہم ہندوستان کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت نے پہلے پلوامہ اور اب پہلگام کروایا، پہلگام کا واقعہ خود بھارتی سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، بھارت کی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے اور اگر یہ غلطی کر بیٹھا تو منہ کی جائے گا۔
پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن