باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ شہر کے قلب مین بازار اور اما م بارگاہ چوک سے متصل جوہر پارک اور نشتر پارک بدحالی کا شکار،صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا شدید فقدان، نشئیوں نے ڈیرے جما لئے، دونوں پارکس بے رونق ہو کر رہ گئے، پارکس کے گرد قبضہ مافیا نے تجاوزات کی بھرمار کردی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے کلیدی تجارتی مرکز مین بازار اورامام بارگاہ چوک سے متصل جو ہر پارک اور نشتر پارک کی حالت نہایت ابتر ہو چکی ہے اور عرصہ دراز سے صفائی ستھرائی و تعمیر و مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث پارکس کے جھولے اور چار دیواری نہایت خستہ حال ہوچکی ہے اور جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جھولے کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتے، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، نشئیوں نے اپنے مسکن قائم کرکے رہی سہی کسر نکال دی ہے جو سارا دن ٹولیوں کی شکل میں بیٹھ کر نشہ کی لت پوری کرتے ہیں جس کے باعث شہری ان پارکوں کو رخ کرنے سے قاصر ہیں جبکہ پارکس کے گرد قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور پارکس کے چاروں اطراف کے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کردی گئی ہے جس کے سبب ان بازارو ں سے پیدل گزرنا تک محال ہوچکا ہے، اہل علاقہ کے مطابق یہاں لگائی گئی ریڑھیوں اور پھڑیوں کے مالکان سے بعض با اثر افراد اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ہفتہ و ار اور ماہانہ بھتہ لیتا ہے اور ایڈوانس کی مد میں سات سے آٹھ لاکھ روپے تک وصول کئے جاتے ہیں جبکہ جوہر پارک کے بالمقابل واقع سرکاری سکول بھی اس زبوں حالی کی زد میں آچکا ہے جس کے گیٹ کے سمانے تک پھڑیاں لگی ہیں جس کے باعث شہریوں نے بچوں کو اس سکول سے منتقل کرنا شروع کردیا ہے اور بڑھتی تجاوزات کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے او ر سکول انتظامیہ کو فلیکسز آویزاں کرکے والدین کو بچوں کو سکول بھیجنے کی استدعا کرنا پڑی رہی ہے، اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Shares: