گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ )پٹواریوں نے رشوت کا بازار گرم کر دیاسائل رلنے لگے،سائلین کو چکرلگوانا معمول بن گیا،تفصیلات کے مطابق گوجرہ شہر،نواں لاہور اور مونگی بنگلہ دیگر علاقہ جات کے پٹواریوں نے اپنے آگے منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ عوام الناس سے سرعام رشوت وصول کرتے ہیں جو سائل ان کو رشوت نہیں دیتے ہیں یہ ان کا کام دنوں کے بجائے کئی مہینوں اور سالوں پر ڈال دیتے ہیں اور سائلین کو ذلیل وخوارکر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی گوجرہ شہر کے پٹواریوں نے اپنے آگے منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر نے میں مصروف ہیں ان پٹواریوں کے منشیوں نے عوام کا جینا محال کررکھاہے ان کے پاس کوئی بھی سائل کام کی غرض سے جائے تو یہ بھاری نذرانہ لئے بغیران کے کام نہیں کرتے اگر ان کے منہ مانگے پیسے نہ یئے جائیں تو یہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو جواز بنا کر دنوں کا کام کئی مہینوں پر ڈال کر عوام کو دفتروں کے چکر لگا لگا کر ذلیل کر دیتے ہیں عوام الناس کا مطالبہ ہے کہ ان کی ایسے کام چوراور کرپٹ پٹواریوں وان کے منشیوں کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے جان چھڑائی جائے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں