پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈی جی خان ریجن کی سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے گزشتہ سال 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے . ایس پی چوہدری محمد شریف کی زیر نگرانی محفوظ ہائی ویز کے سلوگن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن نے ہائی ویز پر قانون کی خلاف ورزی پر 3514 مقدمات کا اندراج کر کے 3856 قصورواران کو پابند سلاسل کیا گیا. پی آر او ممتاز حسین نے بتایا ہے کہ اس دوران تین رائفلز، چار گن، 20 پسٹلز اور گولیاں، 840 لیٹر شراب، 14480 کلو گرام چرس، ایک مسروقہ گائے مالیتی 5 لاکھ روپے ، تین مسروقہ بوریاں کھاد مالیت 12000روپے تین چوری شدہ بکرے مالیت 2 لاکھ روپے ، لکڑی مالیت 15 ہزار رپے ، واٹر پمپ کے علاوہ 23 لاکھ روپے کیش، ایک چوری شدہ کار اور تین چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے، اس کے علاوہ 294 مجرمان اشتہاری اور 32 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا اور 392 مشکوک موٹر سائیکل تھانوں میں بند کرائے گئے . گزشتہ سال پٹرولنگ پولیس نے مشکل میں پھنسے 12511 مسافروں کو مدد فراہم کی اور 138 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین سے ملوا دیا، حادثات میں زخمی ہونے والے 350 مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی اور ہائی ویز پر بنائی جانے والی 2153 تجاوزات کو ہٹایاگیا. ماہ جون میں آنے والے سیلاب میں پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان نے تقریبا 5000 سے زائد گھرانوں کو ریسکیو کیا اور ان میں راشن پانی ادویات خیمہ جات نقدی و دیگر ضروری اشیاء مالیت تقریبا 22 کروڑ روپے تقسیم کیاگیا .