ننکانہ صاحب سات ماہ قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ورثاء نے ڈیڈ باڈی تھانہ سٹی کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا

باغی ٹی وی – ننکانہ( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ) سات ماہ قبل ڈی سی او آفس کے قریب ملزمان سابق انسپکٹر پولیس اور عاقل صدیق اور دیگر نے اکبر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اکبر لاہور میو ہسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ورثاء نے ڈیڈ باڈی تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ورثاء نے بتایا کہ پولیس تھانہ سٹی ہمارے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں کررہی ہمارے مخالفین ہمارے اوپر بوگس مقدمات درج کروا رہے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود بھٹی اور ایس ایچ او تصور منیر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ورثاء سے مذاکرات کئے اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا اس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی پولیس ترجمان نے کہا کہ اس مقدمہ کے ملزمان ضمانت پر ہیں.

Comments are closed.