چونیاں:14سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو پولیس افسر کی بیگم کے پالتو کتے نے نوچ ڈالا

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)چودہ سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو پولیس افسر کی بیگم کے پالتو کتے نے نوچ ڈالا،بچی کو بغیر علاج کروائے لاہور سے واپس الہ آباد بھیج دیا۔متاثرین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح الہ آباد کی رہائشی چودہ سالہ سعدیہ لاہور کے علاقہ پیراگون سوسائٹی میں پولیس افسر کے گھر کام کرتی تھی گزشتہ روز پولیس افسر کی بیوی کے پالتو کتے نے بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا کتے نے سعدیہ کو چھاتی کے نازک اعضاء سمیت جسم کے دیگرحصوں پر بری طرح کاٹا۔ با اثر مالکان نے سعدیہ کو شدید زخمی حالت میں بغیر علاج کروائےالہ آباد گھر بھجوا دیا چودہ سالہ سعدیہ اور اسکی والدہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کر دی۔

Leave a reply