مزید دیکھیں

مقبول

کرپشن میں ملوث بھاگے ہوئے شریفوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع آغازسلمان شہباز سے ہوگا

لندن:کرپشن میں ملوث شریفوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع آغازسلمان شہباز سے ہوگا،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو مفرور قرار دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے جس کے تحت پاکستان سے بھاگے ہوئے شریفوں کو وطن واپس لایا جائے گا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیک ڈورکے طورپربرطانوی حکومت اورپاکستانی حکومت کے درمیان نوازشریف کی برطانیہ بدری پربھی بات چیت ہورہی ہے ،کب واپس لایا جائے گا اس کے بارے میں‌ پاکستانی حکام بہترجانتے ہیں‌