وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
76

لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اطلاعات کے مطابق باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم نے باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا، والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

لاہور میں باب پاکستان کے افتتاح اور والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی مقام بھارت سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پرکام شروع کیا تھا۔

وزیراعظم سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدرو ائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، 24ارب کی لاگت سےمنصوبہ شروع ہوگا، سرکارکا ایک پیسا نہیں لگےگا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نامکمل منصوبے پر 110 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، وزیراعظم نےفیصلہ کیا کہ باب پاکستان کی یادگار کے لیے درآمدی ماربل نہیں لگےگا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ یادگار پر پاکستان کا ماربل لگایا جائےگا، باب پاکستان کی یادگار پر عام آدمی کے لیےکھیل کی سہولتیں بھی ہوں گی۔

Leave a reply