کرپشن کے خاتمہ کا دن،پاکستان میں پولیس کرپشن میں پہلےنمبر ہے-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ڈی جی خان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کرپشن کا عالمی دن،پاکستان میں پولیس کرپشن میں پہلےنمبر ہے،ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے،عدلیہ تیسرے اورمکحمہ تعلیم کرپشن چوتھے نمبر پر ہے- ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری ہوگیا۔
جیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے رپورٹ میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے جبکہ کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں پولیس، خیبرپختونخوامیں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں کرپشن بہت زیادہ ہے۔

Leave a reply