میرپور خاص: ضلعی پولیس عوام کی محافظ ہے،جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے

میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ضلع پولیس کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کے واقعات کو چیلینج سمجھ کر کام کرتی ہے ، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا ہے کہ پولیس ضلع کے عوام کی محافظ ہے اور ہر جرائم کو چیلنج سمجھ کر کام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی جانب سے محکمہء پولیس کی بہتر کارکردگی اور میرپورخاص ضلع میں جرائم ، منشیات کے خاتمے ، ڈکیتیوں ، چوریوں ، جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری مال مسروقہ کی برآمدگی کی اعلی کارکردگی پر تعریفی ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس سی آئی اے کی مدد سے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے میں ہر وقت تیار رہتی ہے اور کہا کہ میرپورخاص پولیس کی کارکردگی چوری کی واردات میں مال مسروقہ کی ادائیگی میں سندھ بھر کے دیگر اضلاع کی پولیس سے کافی بہتر ہے اور کہا کہ عوام اور نیشنل پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہنا پولیس کا اعتماد بڑھانا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔

اس موقع پر سی آئی اے انچارج عنایت علی زرداری نے کہا کہ محکمہ پولیس ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کی سربراہی میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے جس کا سراہا جانا پولیس کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت قرآن مجید کی سعادت مقامی صحافی حیات قریشی نےحاصل کی، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد ، صدر قمرالدین ، جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ، سید شاہزیب شاہ ، حیات قریشی ، سینئر صحافی لیاقت علی شاہ ، نظیر احمد چانڈیو ، شاہزیب خاصخیلی اور دیگر نے پولیس کی بہتر کارکردگی پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری اور ان کی ٹیم کو تعریفی ایوارڈ سے بھی نوازا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی منظور حسین لکھی ، ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن محمد قاسم ملک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اسلم جاگیرانی ، ایس ایچ او تعلقہ غازی خان راجڑ ، سید لیاقت علی شاہ ، خالد شیخ ، حیات قریشی ، محمد علی بھرگڑی ، سید شاہزیب شاہ ، غلام قادر چانڈیو ، اصغر منگریو ،اعجاز احمد ، سھیل احمد ، ،محمد عارف ، محمد اسلم بلوچ اور دیگر موجود تھے

Leave a reply