ضلع بھر میں پولیو مہم 21 نومبر سے شروع ہوکر 27 نومبرتک جاری رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پنجاب حکومت وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے، ضلع بھر میں پولیو مہم 21نومبر سے شروع ہوکر27نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 02لاکھ 74ہزار03سو1 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے مدافعتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار 21نومبر سے شروع ہونےو الی پولیومہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد راشد خان،اریڈیکشن آفیسر PEOڈاکٹر عابد سہیل،ڈی ایچ او ننکانہ ڈاکٹر کامران واجد ودیگر محکمہ صحت کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اریڈیکشن آفیسر PEOڈاکٹر عابد سہیل نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والی محکمہ صحت کی 1200 موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،72فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں،30ٹرانزٹ ٹیمیں اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 1302ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر محکمہ صحت،محکمہ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے

Leave a reply