صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے 20 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس کارروائی کے اختتام پر ملتوی کردیا، اجلاس پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت ملتوی کیا گیا ہے۔

 

 

اس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل 20 دسمبر5.30 بجے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی منگل کو سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے

ادھر

اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 23 دسمبر کو کی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس کل (اتوار کو) لاہور میں طلب کرلیا گیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ اسمبلیاں بچانے کیلئے مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم آئینی و قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

 

Comments are closed.