ٹیکسلا:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا آمد پر ایچ آئی ٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا…
ترجمان پاک فوج کے مطابق صدر کو ایچ آئی ٹی کی فنی صلاحیتوں اور پیداواری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور خود انحصاری کی کوششوں، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا بھی دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والے کام کا معائنہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا ردعمل
ترجمان پاک فوج کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے جاری منصوبوں، بلٹ پروفنگ اور فوجی گاڑیوں کو بارودی سرنگوں سے محفوظ رکھنے کے پراجیکٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
صدر عارف علوی نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے خود انحصاری حاصل کرنے پر ایچ آئی ٹی کی کوششوں اور صلاحیتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تنظیم کو جدید دفاعی پیداوار کے ادارے میں تبدیل کرنے پر ایچ آئی ٹی کے عزم کو سراہا۔








