واشنگٹن:مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں موجود پاکستانی کی معروف اوردیسی انگریزی کےحوالےسے مشہورجانی جانے والی اداکارہ میرا نے امریکہ میں وزیراعظم سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سنے والے بھی حیران رہ گئے
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا امریکا جا کر مشکل میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر انھیں پاگل قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کورونا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں، وہ دوبارہ روٹین چیک اپ کرانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں اوٹ پٹانگ باتیں شروع کر دیں۔
اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے پاکستانی وزیراعظم تک پروٹوکول دیتا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جب ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کی باتیں سنیں تو وہ بھی حیران رہ گیا ، اداکارہ میرا مسلسل کہہ رہی تھیں کہ مجھے ایسا پروٹوکول دیا جائے جومجھے پاکستان میں ملتا ہے ،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر نے میرا سے کہا کہ آپ آرام سے اپنا علاج کروائیں یہ امریکہ ہے پاکستان نہیں جس پراداکارہ میرا نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی کا سہارا لیتے ہوئے ڈاکٹرپراپنا رعب جمانے کی کوشش کی
کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں، میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔پاکستان کا ہروزیراعظم مجھے پروٹوکول دیتا ہے
پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے ان پر واضح کیا کہ آپ شوبز سٹار ہونگی، مگر میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے اوٹ پٹانگ باتیں جاری رہیں تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کر لیا۔
خبریں ہیں کہ اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے پاگل قرار دیدیا ہے، وہ گزشتہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔