وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گےوزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت پیدا کرے گا، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر پیشرفت کرنا ہے۔
منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت
ترجمان کے مطابق وزیراعظم 29 مئی کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی فورمز پر ملک کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم کا یہ دورہ چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری