راولپنڈی:اسلام آباد کے ہمسائے شہراورجوکہ ضلعی شہر بھی ہے ، اس ضلع میں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو لوٹ لینے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔تھانہ روات سے ایک میل دوری ساگری موڑ کے قریب سعودیہ پلٹ شہری سید محسن علی سے ٹو ڈی کار سوار، خؤد کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے دو لٹیرے بیس ہزار سعودی ریال لے کر فرار ہوگئے۔
گاہی سیداں کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی سید محسن علی دو سال بعد سعودی عرب سے چھٹی پر آیا کہ منگل کی شام تھانہ روات کے قریب اپنی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔
سید محسن علی کے مطابق ٹو ڈی گاڑی نمبر 2168 میں سوار دو اشخاص جو کالی شرٹ اور خاکی پینٹ میں ملبوس تھے نے ہمیں ساگری موڑ کے قریب روک لیا۔
سید محسن علی کے مطابق انہوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا ،پہلے دھوکے سے ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا۔بعد میں میری تلاشی لی اور میرے پرس میں موجود بیس ہزار سعودی ریال،ڈرائیور لائسنس،اقامہ و دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے ۔
سید محسن علی کے مطابق میرے بیس ہزار ریال زیادہ تر لوگوں کی امانتیں تھیں۔ میری داد رسی کی جائے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کردی۔
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا