محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہ ہوسکا

پشاور:محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ۔ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا عمل شروع نہ ہوسکا،اطلاعات کے مطابق تمام تردعووں کے باوجود کے پی حکومت اپنے وعدوں کوپورا کرنے میں بہت سست دکھائی دیتی ہے

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی سپورٹس نے ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس کو کرونا ویکسینیشن کیلئے محکمہ ہیلتھ سے رابطے کی ہدایت کی تھی

کرونا ویکسینیشن کیلئے ٹیم نے قیوم سپورٹس کمپلیکس آنا تھا لیکن دو دن انتظار کے باوجود نہیں آرہی حکومت ایک طرف کرونا ویکسینیشن کیلئے دباؤ ڈال رہی ہی دوسری طرف محکمہ ہیلتھ نے آنکھیں بند کی ہے اور ٹیم سٹیڈیم نہین بھیج رہے

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویکسینیشن کیلئےچیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈی جی کو ہدایات دی تھی، کھیلوں کے کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار بھی ابھی تک کرونا ویکسینیشن سے محروم ہیں

سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے بیس جون تک کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دیا تھا، ڈپٹی کمشنر پشاور نے دیگر سروسز بھی کرونا ویکسینیشن سے مشروط کی تھی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث دو دن سے کھلاڑی انتظار کے بعد واپس چلے جاتے ہیں

Comments are closed.