وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

0
63

لاہور: وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور میں اساتذہ کی طرف سے احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج جو کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کے سامنے ہورہا تھا ،اچانک اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں،

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اساتذہ کی طرف سے احتجاج میں سختی اور شدت آنے کی وجہ سے اورمظاہرین کی طرف سے کسی بھی غیرمتوقع صورت حال سے نمٹنےکے لیےزمان پارک کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو جانےوالے رستے بیرئیر لگا کر بند کردیئے گئے، ادھر زمان پارک کی سیکورٹی کویقینی بنانےکےلیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ اساتذہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہےتھے اور ان کا مطالبہ یہ ہے کہ انکو ریگولر کیا جائے ، اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے راجہ بشارت اور سنیئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اساتذہ سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو بہت جلد ریگولر کردیا جائے گا مگرابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا ،

زمان پارک کی طرف مارچ کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے زمان پارک جارہےہیں تاکہ عمران خان سے ان کے ریگولرہونے کی یقین دہانی لی جاسکے ، ہمیں عمران خان کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں ہے یہ سب جھوٹے وعدے کرتے ہیں ،

Leave a reply