خانقاہ ڈوگراں: تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی ، ڈاکو لاکھوں روپے کریانہ سٹور سے لوٹ کر فرار
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکو دیدہ دلیری سے لاکھوں روپے کریانہ سٹور سے لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر دکان کا مالک شدید زخمی ، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر لاہور روڈ پر واقع جاوید جنرل سٹور کریانہ مرچنٹ کی دکان پر دن 11.50پر تین مسلح نقاب پوش ڈاکو 125موٹر سائیکل پر اے فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا کر دکان کے مالک محمد قاسم اور سیلز مینوں کو یرغمال بنا کر سیف الماری سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ مزاحمت پر محمد قاسم کو شدید زخمی اور ادھموا چھوڑ کر شدید فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ، شدید فائرنگ سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ۔ڈکیتی کی واردات سنتے ہی کریانہ سٹور مالکان نے اپنی دکانیں احتجاجاً بند کر کے تھانہ پہنچ گئے ۔ پچھلے چند ماہ سے دن دہاڑے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں سے عوام اور دکاندار عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ڈاکو دندناتے آتے ہیں اور واردات کر کے چھلاوے کی طرح غائب ہو جاتے ہیں ۔عوام نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خدارا خانقاہ ڈوگراں میں ڈاکو راج ختم کرنے کے لئے سخت آپریشن کیا جائے