اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور میں ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

تفصیل کے مطابق بہاولپورے علاقے کلانچ والا میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار سیلز مین کو روک کر اس سے کیش چھیننے کی کوشش کی۔ جب سیلز مین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیلز مین کے منہ اور گردن پر گولیاں لگیں۔

واقعے کے مطابق ڈاکو کیش لوٹ کر فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت محمد عامر ولد محبوب احمد عمر 26 سال موضع میانی بہاولپور کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Shares: