راجنپور باغی ٹی وی( نامہ نگار کنور اویس) تھانہ شاہ والی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،ڈاکوؤں کی جانب سے بس اور ٹرک کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ انڈس ہائی وے پر موجود پولیس پٹرولنگ پارٹیز کا بروقت ریسپانس ،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری. پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری،ڈاکوؤں کی جانب سے بس اور ٹرک کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔انڈس ہائی وے پر موجود پولیس پٹرولنگ پارٹیز کا بروقت ریسپانس ،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا، ڈاکوؤں دھند کی وجہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری، پولیس کی بھاری نفری کی جانب سرچ آپریشن جاری، بس مسافران کی جانب سے پولیس تھانہ شاہوالی کے بروقت ریسپانس کو سراہا گیا اور راجن پور پولیس کی کامیابی وکامرانی کے لیے مسافروں کی جانب سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔فوری ریسپانڈ کی بدولت اہل علاقہ میں پولیس پر اعتماد کی فضاء برقرار،اس موقع پر ایس ایچ تھانہ شاہوالی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی ہدایات پر گشت پارٹی دن رات متحرک ہیں،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اہم مشن ہے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں