گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) غیرقانونی دکانوں کی تعمیرکے دوران تاریخی مندرکی چھت گرگئی
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں غیرقانونی دکانوں کی تعمیر کے دوران تاریخی مندر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند سے قبل کے تاریخی مندر کے عقب میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیر جاری تھی کہ مندرکی چھت گرگئی۔چھت گرنے سے مندرمیں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر خاندان کی خاتون اورکمسن بچہ زخمی ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق خطرناک قراردی گئی مندرکی عمارت کے احاطے میں محکمہ اوقاف نے دکانیں بنالی ہیں، آج ایک اور دکان کی تعمیر کے دوران عمارت کی چھت گر گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Shares: