پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر اور بحالی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کے لیے مقدس تحفہ پیش کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے مکمل کی گئی۔ مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔امام مسجد کے مطابق سپن مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، جبکہ مقامی عوام نے اس خوبصورت مسجد کی تعمیر پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کی جانب سے سابقہ فاٹا میں متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔ ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی کا کام ایف سی کے پی (نارتھ) نے مکمل کیا۔

اسی طرح یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی۔شمالی اور جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں بھی متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ان مساجد کی تعمیر اور بحالی سے عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ ملا ہے

کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

غزہ نسل کشی کیس: نیتن یاہو اور 36 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری

27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی پر تنقید، شیری رحمٰن کا ایوان میں مؤقف

Shares: