لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل،اطلاعات ہیں کہ پی سی بی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان سے کراچی منتقل کردیا۔ون ڈے سیریز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کا دن اوروینیو تبدیل کردیا، ملتان ٹیسٹ کو دھند کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا
دوسرا ٹیسٹ میچ اب 3 جنوری کے بجائے 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں ہی 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچزکا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد میچز 11،9 اور 13 جنوری کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ وہی رہے گا تاہم نئی سلیکشن کمیٹی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے چند روز قبل اٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
ادھر اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آج ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے غور کرےگی ، یہ بھی خیال رہے کہ پی سی بی نے آج عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی سربراہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کرے گی۔
پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان پہلےکیا جاچکا ہے، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔
کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…
یاد رہےکہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیاتھا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔