لاہور:دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کن دوبنیادوں پرکیا گیا ،مصباح الحق نے سچ سچ بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کاکہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا انتخاب کرتے دونوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ترجیح دی ہے ۔
مصباح الحق کہتے ہیںکہ وہاب ریاض ٹیسٹ میچز کے لئے بھی دستیاب ہوں گے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز دیکھ کر ہمیں تیاری کا بہترین موقع ملے گا دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک غیر معمولی صورت حال میں ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کوشش کی ہے کہ دونوں فارمیٹ کے اسکواڈ متوازن رہیں
چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ اس ٹور میں ہمیں اضافی میچز نہیں ملیں گے اور نہ ہی پریکٹس کے لئے مقامی باولرز دستیاب ہوں گے اس لئے دس فاسٹ باولرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس ٹور کے لئے یونس خان کے بیٹنگ کوچ بننے سے ہمارے بلے بازوں فائدہ پہنچے گا
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نمبر ون جبکہ سرفراز احمد بیک آپ وکٹ کیپر ہیں ہیڈ کوچ کا کہناتھا کہ سہیل تنویر اچھا پرفارم کررہے ہیں مگر اس ٹور کے لئے ہم نے دوفارمیٹ کھیلنے والوں کو ترجیح دی ہے جبکہ سہیل خان گذشتہ دورہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں