چونیاں:تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا
چونیاں(نامہ نگار)تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ببر کھائی مستووال روڈ پر ڈاکوؤں کا ناکہ ،متعدد راہگیرو تاجر چھ لاکھ نقدی موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم،پولیس روایت کے مطابق بس فرضی تفتیش میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد سے چند کلو میڑ کے فاصلے پر مستووال ببر کھائی روڑ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کرتاجر سردار عبد الرؤف،عامر شہزادرستم ،ملک افضل ا ور دیگر ایک درجن کے قریب راہگیروں سے نقدی رقم تقریباً چھ لاکھ روپے 12موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گے متاثرہ راہگیروں نے آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں تحفظ فراہم کریں گشت کا نظام بہتر بنائیں اور ناکہ لگاکر لوٹنے والے ڈاکوؤں کی بھی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ الہ آباد پولیس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فرضی کاروائیوں میں مصروف ہے