کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی

ڈیرہ ۔ کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی
سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا رات گئے تونسہ میں سیلابی علاقوں کا دورہ ۔سنگھڑ رود کوہی میں تاریخی بڑا 268500 کیوسک سیلابی ریلا رپورٹ ہوا۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گی مقامی لوگوں نے بارڈر ملٹری پولیس کے تھانے میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ سیلاب نے پھگلہ و دیگر علاقوں میں بھی تباہی مچا دی لوگوں کے مال مویشی بہا کر لے گی مکانات اور کاشت زمینوں کو بھی تباہ کر دیا تمن قیصرانی کے لوگ امداد کے منتظر ہیں۔
سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے تونسہ میں سیلابی علاقوں کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار بھی سردار عثمان بزدار کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے انہیں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مشکلات کے پیش نظر سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے،سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کے انخلا کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے،سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیلاب زدگان مشکل وقت خود کو اکیلا نہ سمجھیں،حکومت پنجاب آزمائش کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔دوسری طرف وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکردی گئیں،تحصیل تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں رات گئے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایاگیاہے کہ چار ہزار سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا،ریسکیورز نے 280 سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، 25 کشتیوں،18 گاڑیوں اور 152 ریسکیورز نے آپریشن میں حصہ لیا،سیلاب زدہ علاقوں میں ابتدائی طور پر سات ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تیار خوارک کی 100 دیگیں تقسیم کی گئیں،سیلاب زدگان میں تین وقت کا کھانا دیا جائیگا،کمشنر عثمان انورنے کہا کہ خیمے ،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم ہوگاجس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارنے بتایاگیاکہ سنگھڑ رود کوہی میں تاریخی بڑا 268500 کیوسک سیلابی ریلا رپورٹ ہوا،بستی منگروٹھہ،کچل،سوکڑ،مندرانی اور دیگر علاقے متاثر ہوئے، ابتدائی رپورٹ موضع بودو،ایدا آرائیں،لعل شاہ،بستی حبیب اور دیگر علاقے زیر آب تحصیل تونسہ میں کوٹلہ میرانی،تھلہ چکی،ڈگر والی کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت کوہ سلیمان کی تینوں بڑی ندیوں میںپانی کا لیول کم ہ ہوچکا ہے۔

سنگھڑندی میں پانی کا لیول بہت کم ہو گیاہے آج صبح کی تازہ تصویر

Leave a reply