اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف کے نواحی علاقے اوچ موغلہ میں بزرگان دین کی مزارات عدم توجہ سے خستہ حالی کا شکار ، چھتیں ٹپکنے لگیں ، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، کھڑکیاں دروازے بوسیدہ ، فرش اکھڑ گئے ، مزارات کے گرد گندگی اور کچرے کے انبار ، تعفن سے سانس لینا محال ، زائرین شدید مشکلات کا شکار ، اہل علاقہ میں شدید تشویش ، آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف نے آج تک توجہ ہی نہیں دی ، تاریخی ورثہ مسخ ہونے کا خدشہ ، محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں ، سجادہ نشین چیف آف سادات مخدوم الملک پاک و ہند مخدوم غلام مصطفیٰ جمالی ۔تفصیل کے مطابق قدیمی تاریخی سوا لاکھ بزرگان دین کے شہر اوچشریف کے نواحی علاقے اوچ موغلہ میں موجود حضرت شیخ المشائخ رضی الدین المعروف حضرت گنج علم دریا شیخ المشائخ حضرت جمال الدین خندہ روح رحمتہ اللہ علیہ العروف حضرت جمال درویش حضرت دربار ہاشم قتال کے تاریخی مزارات آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف کی عدم توجہ سے نہایت خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں بارش سے چھتیں ٹپکنے لگی ہیں دیواروں کا پلستر اور اینٹیں ٹوٹ پھوٹ کر گر رہی ہیں فرش اکھڑ چکا ہے کھڑکیاں دروازے بوسیدہ ہو چکے ہیں جبکہ مزارات کے آس پاس گندگی اور کچرے کا انبار لگا ہوا ہے جس کے تعفن سے سانس لینا بھی مشکل ہے جس سے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ سجادہ نشین چیف آف سادات مخدوم سید غلام مصطفے جمالی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف نے آج تک توجہ ہی نہیں دی جس کی وجہ سے یہ تاریخی ورثہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور مسخ ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے حکومت وقت سے اس تاریخی قدیمی ورثے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا آپ برصغیر و پاک ہند کے چیف ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ کسی بھی قوم کا چیف لکھوانے سے بندہ چیف نہیں بن جاتا قوم کو متحد کرنے والا چیف کہلانے کا حقدار ہوتا ہے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں