راولپنڈی:شدید زخمی سپاہی حلیم خان نے دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا،اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے کہا گیاہے کہ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 سالہ سالہ سپاہی حلیم ہجیرہ، ضلع پونچھ کے رہائشی اور 3بچوں کے والد تھے۔

اس سے قبل زیراعظم نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور فوجیوں کی جرات اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی بےمثال قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں اور اُن کے ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔

یادرہےکہ اتوار کے روز بنوں میں کاؤنٹر ٹیررز ازم ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں قید دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا تھا۔عمارت میں موجود دہشتگردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی۔

منگل کی صبغ سیکیورٹی آپریشن نے عمارت اور اس کے اندر موجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔ چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلی۔فورسز کے آپریشن کے دوران تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جب کہ اس دوران 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Shares: