پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ سےنہ نکل سکی

0
100

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دباؤ سے نہ نکل سکی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 500 پوائنٹس کی ریکوری بھی آج مارکیٹ کو نہ سنبھال سکی۔جمعہ کو 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کم ہوکر 40620 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔یہ بھی کہا گیا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 728 روپے کی کمی سے 1لاکھ 32 ہزار 630 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1645 ڈالر پر آگیا ہے۔

ادھر دوسری طرف انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔

اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔

ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

Leave a reply