انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئیں

0
38

کراچی:پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

دونوں ملکوں کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں جمعرات اور جمعے کو پریکٹس کریں گی۔

ٹیہسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا جائے گا۔

 

 

 

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے ہار چکا ہے اور اب کلین سوئپ سے بچنے کے لئے جدو جہد کرے گا۔

 

 

 

کراچی کنگز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ایک بار پھر کپتان مقرر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے پی سی ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے، جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عماد وسیم کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ،

 

 

یاد رہے کہ یہ فیصلہ عماد وسیم کو بابر اعظم کے فرنچائز چھوڑ جانے کے بعد کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اسٹار آل راؤنڈرعماد وسیم پہلے بھی کراچی کنگز کے کپتان رہ چکے ہیں۔کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے گزشتہ 7 سیزن میں سے صرف ایک اپنے نام کیا ہے۔ اس کی قایدت بھی عماد وسیم ہی کررہے تھے۔

Leave a reply