مزید دیکھیں

مقبول

سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے...

بنگلور، بھارتی فضائیہ کے افسر پر حملہ

بھارتی فضائیہ کے ایک افسر پر بنگلور کے علاقے...

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی...

پشاورپولیس لائنز حملہ؛ دہشتگرد شہرمیں آزادانہ گھومتا رہا

پشاور خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور 11 بج کر 49 منٹ پر حملہ آور رنگ روڈ سے پیر زکوڑی پل کے ساتھ جی روڈ پر داخل ہوتا ہے، حملہ آور کو تمام راستے موٹر سائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیرہ غازیخان:داجل کینال کی طویل بندش ، ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاج

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہوا خیبر روڈ پر داخل ہوتا ہے، خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے باآسانی داخل ہوجاتا ہے۔

پٹرول کس دن مہنگا کریں گے،وفاقی وزیرنےتاریخ بتادی

واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقاتی ٹیمیں کام رہی ہے حملہ آور کہاں کہاں روکا فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہیں۔

قصور : 100 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے

پشاور پولیس لائنز مسجد خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم پولیس لائنز مسجد خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مسجد میں خود کش حملے میں کالعدم تنظیم اور اُس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پڑوسی ملک افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔