پنڈی بھٹیاں : تھانہ سکھیکی منڈی میں چوروں نے زرگر کی دکان کا صفایا کردیا

باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھیکی منڈی میں چوری کی بڑی واردات چور رات کی تاریکی میں سلیم زرگر کی دوکان کا صفایا کرگےچور سونے سے بھری الماری اٹھا کر لے گے چوری شدہ سونے اور نقدی کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ بتائی جا رہی ہے چور خالی الماری تھانہ کسیسے کی حدود میں پھینک گے ہیں سکھیکی منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انجمن تاجران سکھیکی منڈی نے ہڑتال کی کال دے دی جس سے شہر میں دوکانداروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی سکھیکی منڈی میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply