باغی ٹی وی ننکانہ صاحب،شخوپورہ (اپنے نمائندگان سے )سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گرودوارہ جنم استھان میں جاری ہیں ان تقریبات میں بھارت سمیت دنیابھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں
سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گورو بابا نانک دیو جی کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان سمیت شہر بھر میں موجود دیگر سات گوردواروں میں جاری ہیں , گرودوارہ جنم استھان میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں تقریبات کا آغاز گزشتہ روز اکھنڈ پاٹ کی مذہنی رسم سے ہوا دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتری حکومت پاکستان ,متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات پر بہت خوش دیکھاٸی دیتے ہیں
سکھ یاتری تین روزہ تقریبات کے دوران اپنی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ماتھا ٹیکی کی اداٸیگی کر رہے ہیں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے بہترین لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ یاترا کے لیے آنے والی خواتین مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ لنگر کی سیوا بھی کر رہی ہیں ,جنم دن کی تقریبات کے آخری روز گرودوارہ جنم استھان سے نگر کیرتن کا جلوس بھی نکالا جائے گا جو مختلف گرودواروں سے ہوتا ہوا گرودوارہ کیارہ صاحب پہنچنے کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا ,دنیا بھر سے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کر کے بہت خوش محسوس کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا پیار ناقابل فراموش ہے
شیخوپورہ فاروق آباد میں بابا گورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیےہزاروں کی تعداد میں آۓ سکھ یاتریوں کی سچا سودا آمد ڈی پی او فیصل مختار نے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراء کے ہمراہ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا۔سیکورٹی کے سخت حصار میں ننکانہ صاحب سے سچاسودا انکی مذہبی رسومات کی ادائیگی کروائی گی۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کا ڈی پی او فیصل مختار نے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کے ہمراہ جائزہ لیا۔
Shares: