لاہور:ایئرپورٹ پرٹیک آف کے دوران غیرملکی طیارے کے ٹائر پھٹ گئے ایئرپورٹ کے رن وے پر غیرملکی کارگو طیارہ خوش قسمتی سے حادثے میں بال بال بچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے اڑان بھرنے (ٹیک آف) کے دوران رن وے پر چائروں ٹائر پھٹے، جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی (ایمرجنسی) بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا۔
رپورٹ کے مطابق کارگو طیارہ علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بحرین جارہا تھا، جو حادثے سے بال بال محفوظ رہا۔
طیارے کے رکنے کے بعد کنٹرول ٹاور نے ائیرپورٹ رن بند ہونے پر دیگر پروازوں کو بھی روک لیا، جبکہ ٹائر پھٹتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں ہنگامی اقدامات کے لیے رن وے پر پہنچی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی کوریئر کمپنی کے کارگو جہاز 512 کو حج ٹرمینل کے سامنے کھڑا کیا جارہا ہے۔
رن بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی پرواز 406 کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 305 کی روانگی بھی روک دی گئی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رن وے بند ہونے سے مزید پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور ایئرپورٹ کارن وے دو گھنٹے گزر جانے کے بعد تاحال کلیئ رنہ ہوسکا، جس کی وجہ سے قطرایئرکی دوحہ سے آنے لاہور آنے والی پرواز 8808 کو لینڈنگ سے روک دیاگیا ہے،
اطلاعات ہیں کہ کنٹرولر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پائلٹ طیارے کو پھول نگر کے اوپر گھماتا رہا جبکہ کراچی سے جانے والی پرواز 145 کو بھی لینڈنگ سے روک دیا گیا، جس کے بعد کپتان نے جہاز کا رخ اوکاڑہ کی طرف موڑ لیا۔