ٹوئٹر کے بورڈ نے ایلون مسک کی پیشکش قبول کرکے خوشخبری سنادی
کیلیفورنیا:حُسن اتفاق ہے کہ ایک طرف ایلون مسک کے بیٹے نے اپنے باپ سے اپنا خونی رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تو دوسری طرف ٹویٹر کی طرف سے ایلون مسک کے مطالبے کو منظورکرلیاگیا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 44 ارب ڈالرز کی ٹوئٹر کی ڈیل کی جانب ایک قدم اور بڑھ گئے ہیں۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی دستاویز کے مطابق منگل کے روز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایلون مسک کی پیشکش متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
منگل کے روز ابتدائی اوقات میں ٹوئٹر کے شیئر میں ایک فی صد سے کم کا اضافہ ہوا اور فی شیئر 38 ڈالر سے تھوڑی زیادہ قیمت میں فروخت ہوا۔ تاہم، مسک کی جانب سے دی گئی پیشکش کے مطابق ٹوئٹر کے تمام شیئرز کو 54 ڈالرز فی شیئر کے حساب سے خریدا جائے گا۔کمیشن کی جانب سے یہ دستاویز مسک کی ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے انعقاد کے تھوڑے دن بعد سامنے آئی ہے۔ جو ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے میں سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ ماہ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی پالیسیوں پر نظر ثانی میں التواء کی وجہ سے وہ یہ معاملہ موخر کر رہے ہیں۔مسک نے ٹوئٹر کو یہ دھمکی دی تھی کہ اگر کمپنی نے اس چیز کے ثبوت فراہم نہ کیے کہ پلیٹ فارم پر 5 فی صد سے کم جعلی اکاؤنٹس ہیں تو وہ ڈیل کو مسنوخ کردیں گے۔
اپنے گزشتہ بیانات میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ان کے اندازے کے مطابق ٹوئٹر کے 22 کروڑ 90 لاکھ صارفین میں 20 فی صد جعلی ہیں۔
ادھر ذرائع کےمطابق ارب پتی ایلون مسک کا بیٹا باپ سے رشتہ ختم کرنے کیلئے عدالت پہنچ گیا
دنیا کا ارب پتی شخص بھی اپنی اولاد کے ہاتھوں پریشان دکھائی دینے لگا ہے ، عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ ارب پتی ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر بیٹے نے جنس کی تبدیلی اور اپنے نام سے والد کا نام ہٹا کر اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لئےعدالت میں درخواست دائر کر دی۔اس کا عدالت جانا ہی ایلوس مسک کی بدنامی کا باعث بن گیا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دینے سے ایلون مسک پرہیز کررہے ہیں
ایلون مسک نے ٹویٹرخریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دے دی
امریکی اور دیگر مغربی میڈیا نے اس حوالے سے کسی خبر کو چھپا کر نہیں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ معروف مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے 18 سالہ ٹرانس جینڈر بیٹے زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کی جنسی شناخت مرد کے بجائے عورت کی جائے اور ان کے بائیولوجیکل فادر ایلون مسک کا نام ان کے نام سے ہٹایا جائے۔
ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ
زاویر مسک نے درخواست میں اپنے نئے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جنس مرد سے عورت اور اپنا نیا نام رجسٹر کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد ان کا نیا نام ’ویویان جینا ولسن‘ ہوگا۔
ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر
خیال رہے کہ ایلون مسک اور جسٹن ولسن کی 2008 میں طلاق ہوگئی تھی جن سے ان کے 5 بچے ہیں مسک اور ان کے ٹرانس جینڈر بیٹے کے درمیان دراڑ کی کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی۔تاہم اپریل میں نام اور جنس کی تبدیلی کی دستاویز دائر ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی ایلون مسک نے ریپبلکن پارٹی کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا، جس کے منتخب نمائندے اس قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں جو ملک بھر کی ریاستوں میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو محدود کر دے گا۔