چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے،پاکستان اور بھار ت کے درمیان تنازع میں بھارتی جنگی جنون تیزی سے بڑھا-

بلاول بھٹو نے اخبار دی یورو آبزرور کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی ہے لیکن ابھی تک امن حاصل نہیں ہوا، پاکستان اور بھار ت کے درمیان تنازع میں بھارتی جنگی جنون تیزی سے بڑھا،بھارت ہی تھاجس نے پاکستان کے خلاف جوہری صلاحیت کامیزائل نصب کیا۔

انہوں نےکہا کہ بھارت کارویہ انتہائی خطرناک تھا، سیز فائر کرانے میں امریکا براہ راست شامل رہا، تمام عالمی برادری جنگ بندی کے لیے انتہائی مددگار رہی یورپی یونین ہمیشہ عالمی قوانین کی بات کرتی رہی ہے، موجودہ صورتحال میں یورپی یونین کا کردار انتہائی اہم ہے،سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اور پانی روکنا اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہے، پانی روکنے کا بھارتی فیصلہ جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

برطانیہ نے اسرائیل کا دفاع کیا تواسے بھی نشانہ بنائیں گے،ایران

پاکستان کا غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر اظہارِ تشویش

ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Shares: