ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل گیا،یہ لوگ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،آمنہ بی بی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل گیا،یہ لوگ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،متاثرہ آمنہ بی بی کی عومی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق غلام اللہ کے قریبی گاؤں درگاہ درس داد کی رہائشی آمنہ زوجہ عبدالکریم نےعوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو کر بتایا کہ رات کی تاریکی میں کچھ با اثر لوگوں محمد ولد نورو درس ،حنیف ولد غلام درس نے بلا جواز میرے گھرکو آگ لگاکر جلا دیا ،مکان جلنے سے میری بیٹی کی شادی کیلئے بنایاگیاجہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا، متاثرہ خاتون آمنہ نے مزید بتا یا کے گاؤں درس داد میں میرا ایک پلاٹ ہے جہاں پر میں رہاٸش پذیر ہوں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر باثر لوگ کہتے ہیں کہ یہ پلاٹ خالی کردو ، میں بہت غریب ہوں میرے بیٹے اور خاوند سمندر سے مچھلی پکڑتے ہیں ، متاثرہ خاتوں نے میڈیا کے توسط سے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو، ڈی آٸی جی حیدر آباد، آٸی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے ان بااثر لوگوں سے تحفظ دلایا جائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مجھے انصاف دلایاجائے.
آمنہ نے کہا

Comments are closed.