امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کا ابھی اختتام نہیں ہوا اور مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس کی تفصیلات جلد طے پا جائیں گی۔مارکو روبیو کے مطابق، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کیا ہے، تاہم جلد واضح ہو جائے گا کہ وہ واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل سب سے مشکل مرحلہ ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت قائم نہیں کی جا سکتی جو ”تین دن میں تین بار پھر حماس“ بن جائے۔

ایٹمی الزامات بے بنیاد، پرامن مقاصد چاہتے ہیں، ایرانی صدر

ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ گفتگو، غزہ جنگ بندی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد میں پہلی نارتھ ویمنز رغبی سیونز چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دے دیا

Shares: